دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جموں کے اکھنور سیکٹر اور راجوری کے سندربنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی رات بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں ایل او سی پرطرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ رات کے قریب پونے گیارہ بجے شروع ہوا جو بعد ازاں جلد ہی تھم گیا۔ لیکن جموں کے اکھنور سیکٹر میں ایل او سی پرطرفین کے درمیان منگل کی صبح تک گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔