جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویزن تھانہ منڈی کی پنچایت عظمت آباد میں صبح کے وقت ایک مکان میں اچانک سے آگ لگ گئی جس کےنتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا اورساتھ ہی مکان کوبھی کافی نقصان پہنچا ہے۔
راجوری: تھنہ منڈی میں واقع مکان میں آتشزدگی ذرائع کے مطابق شوکت پرویز ظفر اقبال پسران محمد خان جوکہ پیشہ سےمزدور ہیں۔ مذکورہ بھائیوں کامشترکہ دومنزلہ یہ مکان تھا۔
مقامی لوگوں کی مددسے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ گھرمیں جتنا بھی سازوسامان تھا سارا راکھ کےڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پلوامہ: آتشزدگی میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان
اس موقع پر مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ سب ڈویزن تھانہ منڈی میں کئی بار آگ لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ مقامی لوگ انتظامیہ سے متعدد بار اپیل کرچکے ہیں کہ سب ڈویزن تھانہ منڈی میں فائر برگیڈ کا دفتر قائم کیا جائے مگر اس پر کوئی اقدام آج تک نہیں ہوا۔ وہیں مقامی لوگوں نےضلع انتظامیہ سےاپیل کی ہیکہ متاثرہ خاندان کو جلدازجلد معاوضہ دیا جائے۔