راجوری:جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے بہروٹے بدھل علاقے میں جمعہ کی دوپہر سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولی کا تبادلہ شروع ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے بہروٹے بدھل میں عسکریت پسندوں کی چھپے ہوئے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔جوں ہی سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی،تو وہاں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔تازہ تفصیلات کے مطابق دونوں جانب سے گولیوں کا تبادہ جاری ہے۔
بعض رپورٹس کے مطابق ایک جنگجو کو مار گرایا گیا ہے تاہم سرکاری سطح پر اس کی فی الوقت تصدیق نہیں ہوئی ہے۔