راجوری:جموں کے راجوری ضلع میں ایک شخص کی مشکوک حالت میں موت واقع ہونے کے بعد اہل خانہ اور پڑوسیوں نے قتل کا الزام لگایا۔اہل خانہ کے مطابق پڑوسیوں کے ساتھ اراضی کو لیکر تنازعہ چل رہا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اتوار شام دیر گئے راجوری کے موڑہ علاقے میں معمر شہری جھلس جانے سے شدید طور پر زخمی ہوگیا اور بعد ازاں اس کو ہسپتال لے جایاگیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اہل خانہ نے الزام لگایا کہ سائیں داس ولد ٹولہ رام کو زندہ جلایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کا پڑوسیوں کے ساتھ اراضی تنازعہ چل رہا تھا اور اس سے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت قتل کیا گیا۔