اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heroin Recovered in Rajouri راجوری میں چھاپہ ماری کے دوران منشیات فروش ہیرؤن سمیت گرفتار - راجوری میں چھاپہ مار کارروائی

سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں سکیورٹی فورسز نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ اس دوران کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

drug-peddler-arrested-with-heroin-in-rajouri-during-a-raid
راجوری میں چھاپہ ماری کے دوران منشیات فروش ہیرؤن سمیت گرفتار

By UNI (United News of India)

Published : Sep 24, 2023, 4:38 PM IST

Updated : Sep 24, 2023, 5:01 PM IST

راجوری:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے جرالان گاؤں میں پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کے قبضے سے ہیرؤن برآمد کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے راجوری کے دھنور جرالان گاؤں میں رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں تلاشی کے دوران آٹھ گرام ہیرؤن جیسی ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے منشیات فروش کو بھی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

مزید پڑھیں:Army Opens Fire in Poonch ایل او سی پر مشتبہ نقل و حرکت کے بعد فائرنگ، مبینہ منشیات اسمگلر زخمی

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نےپونچھ کے سرحدی علاقے کھڑی کرماڑا میں مشتبہ نقل وحرکت کے بعد فائرنگ کرکے ایک منشیات اسمگلر کو زخمی کردیا۔ زخمی اسمگلر کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ منشیات اسمگلر کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیاء سے بھرا ایک پیکٹ برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں، تاکہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔

Last Updated : Sep 24, 2023, 5:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details