جموں و کشمیر پولیس نے راجوری شہر میں ڈی سی دفتر کے قریب منڈلاتے ہوئے ایک ڈرون کو قبضہ میں لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں دو نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
پولیس نے بتایا 'گوجر منڈی۔ ڈی سی آفس روڈ پر تعینات پولیس کی رات کی گشت کرنے والی ٹیم کو ہوا میں ہلکی روشنی محسوس ہوئی جس کے بعد انتباہ دیا گیا اور علاقے میں پولیس کی مزید ٹیمیں تعینات کردی گئیں'۔
انہوں نے مزید کہا 'آسمان میں دکھنے والی یہ روشنی ایک ڈرون کی تھی اور ڈرون بعد میں لاپتہ ہو گیا'۔
پولیس نے بتایا 'سیکیورٹی اداروں کے قریب اس ڈرون کو دیکھنے کے بعد تحقیقات کو تیز کیا گیا اور ڈرون چلانے والوں کی شناخت کرنے کے لئے اور جہاں سے یہ کام کیا جارہا تھا اس کی جگہ تلاش کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی گئی'۔