راجوری:سرحدی ضلع راجوری میں شہر کے بیچوں بیچ واقع ایک مسجد کی اراضی کو لیکر شروع ہوئے تناؤ کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے امتناعی احکامات نافذ کر دئے تھے۔ ہجوم جمع ہونے اور مکمنہ احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے سختی سے دفعہ 144نافذ کیا تھا۔ جمعہ کو امتناعی احکامات کے بعد ہفتہ کے روز مسلم تنظیموں کی جانب سے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Rajouri Muslims Protest Against District Admin
احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے افراد، سیاسی و سماجی لیڈران سمیت مقامی علماء کرام نے بھی احتجاج میں شمولیت اختیار کی اور پُر امن احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر راجوری سے ملاقات کی اور انہیں اراضی کے کاغذات بھی پیش کیے۔ Sec 144 Imposed to Prevent Protests in Rajouri
احتجاج کر رہے لوگوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں دہائیوں سے مسجد قائم تھی اور سنہ 2014میں خستہ ہونے کے بعد سنہ 2019میں اس کی از سر نو تعمیر شروع کی گئی۔‘‘ احتجاجیوں کے مطابق ’’مسجد کی جدید تعمیر کے وقت مقامی ہندو برادری نے بھی روایتی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کر رہے افراد کے لیے پانی وغیرہ کا انتظام کیا۔‘‘