راجوری: خستہ حال اور کچے مکان میں رہائش پذیر پولیو کے سبب چلنے سے معذور محمد شریف نے مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کئی محکمہ جات سے معاونت کی درخواستیں دیں تاہم ان کے مطابق کئی برسوں سے دفاتر کے چکر کاٹنے کے باوجود ان کی معاونت نہیں کی گئی۔ ضلع راجوری کے کھبلاں، تھنہ منڈی علاقے میں کسمپری کی زندگی گزار رہے جسمانی طور مخصوص محمد شریف نے ای ٹی وی بھارت کو اپنی روداد سنائی۔
پولیو کے سبب پیروں سے معذور محمد شریف ہاتھوں کے سہارے گھسیٹتے اور رینگتے ہوئے ایک دفتر سے دوسرے دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے تحت مکان تعمیر کیے جانے کی امید لیے شریف گزشتہ پانچ برسوں سے متعلقہ دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ Disabled Rajouri Man Denied PMAY Assistance ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شریف نے کہا کہ ’’پی ایم اے وائی فہرست‘‘ میں ان کا نام نہ ہونے کے سبب ہر بار انہیں مایوس ہی لوٹنا پڑتا ہے۔