راجوری:ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے جمعے کے روز کہا کہ راجوری میں پیش آئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد اُنہیں آخری رسومات کی ادائیگی کی خاطر لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔DIG Rajouri On Civilians Killing In Rajouri
راجوری میں مظاہرین کے ساتھ بات چیت کے بعد نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ راجوری میں پیش آئے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کیے گئے۔ Dr Haseeb Mughal on Rajouri incident
انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح جوں ہی یہ واقعہ پیش آیا تو پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو یقین دلایا گیا کہ اس معاملے کی غیر جانبدرانہ تحقیقات ہوگی۔ Fair probe in Rajouri Incident
اُن کے مطابق صبح سویرے لوگوں نے اس واقعہ کو لے کر احتجاج بھی کیا لیکن پولیس اور ضلع انتظامیہ کے آفیسران کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُرامن طورپر منتشر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر اُنہیں قانونی کارروائی کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔Protest In rajouri