جموں:شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی راجوری کے کنڈی میں جاری آپریشن کی آپریشنل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گراؤنڈ زیرو پر موجود ہیں، جہاں فوجیوں نے انہیں آپریشن کے تمام پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں سیکٹر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے راجوری کا دورہ کررہے ہیں۔ راجناتھ کے جموں پہنچنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے راجناتھ سنگھ کا استقبال کیا۔ یہاں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ راجوری جائیں گے، جہاں کل عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے دوران پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔ وہیں راجوری ضلع کے کنڈی بستی کے کیسری علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا جس کے قبضہ سے گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
Rajouri Encounter راجناتھ سنگھ جموں پہنچے - کشمیر اردو نیوز
راجوری کے کنڈی میں پانچ جوانوں کی ہلاکت کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں پہنچ گئے ہیں۔ جموں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے راجناتھ سنگھ کا استقبال کیا۔
دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ دیوندر آنند نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ راجوری تصادم آرائی میں ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک جبکہ دوسرا عسکریت پسند زخمی ہوا ہے جس کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ علاقے میں تلاشی مہم اب بھی جاری ہے۔ اس سے قبل، جمعہ کو پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر گولی چلائی جس پر جوابی کارروائی کی گئی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا اور پانچ جوان ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہوئے آرمی جوانوں کو آج جموں کے ایئر فورس اسٹیشن پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی اور دیگر افسران نے خراج تحسین پیش کیا ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کی جسد خاکی کو اپنے آبائی ریاستوں کے لئے ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے دس بجے روانہ کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں:Rajouri Encounter راجوری میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کا آمنا سامنا، ہلاک ہوئے فوجیوں کی شناخت جاری