اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری میں لاپتہ نوجوان کی لاش دریا سے برآمد - مراد پور

متعلقہ پولیس نے لوگوں کی اطلاع کے مطابق لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضلع ہسپتال راجوری میں منتقل کیا جہاں پر لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لواحقین کو آخری رسومات ادا کرنے کے لئے سپرد کر دی گئی۔

2
2

By

Published : May 20, 2021, 1:46 PM IST

ضلع راجوری کے مراد پور علاقہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان گزشتہ دو روز سے اس وقت لاپتہ ہوگیا جب وہ گھر سے دریا پر مچھلیاں پکڑنے کے لئے گیا تھا۔ تاہم دیر تک نہ لوٹ آنے کی وجہ سے گھر والوں نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ بھی درج کروائی۔ دو روز گزرنے کے بعد ارون کمار ولد بنسی لال ساکنہ مراد پور عمر 25 سال کی لاش دریا کے کنارے سے ملی ہے۔

متعلقہ پولیس نے لوگوں کی اطلاع کے مطابق لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضلع ہسپتال راجوری میں منتقل کیا جہاں پر لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لواحقین کو آخری رسومات ادا کرنے کے لئے سپرد کر دی گئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر کے تحقیات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details