جموں خطہ کے ضلع راجوری کے بودھل علاقے میں نالے سے لاش برآمد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اتوار کی شام دیر گئے کچھ لوگوں نے بودھل علاقے کے نالے میں ایک لاش دیکھی جس کے فوراً بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نالے سے لاش برآمد کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کی شناخت 50 سالہ غلام نبی کھنڈا ولد محمد عبد اللہ کے بطور ہوئی ہے جو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
بتایا جاریا ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص شبیر احمد ڈار ولد غلام محسن ڈار، کو گرفتار کیا ہے اوراس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔