اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری: ضلع ترقیاتی کمشنر کا دورہ

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک روز روڈ کے دائیں جانب اور ایک روز کے بائیں جانب ادویات کی دوکانوں کو کھولنے کا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے۔

ضلع ترقیارتی کمشنر کا دورہ
ضلع ترقیارتی کمشنر کا دورہ

By

Published : Jul 18, 2020, 12:35 AM IST

سرحدی علاقہ راجوری میں کورونا وائرس کے کیس میں اچانک ہوئے اضافے کے بعد انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کر دیا تھا۔ اس کے بعد راجوری میں تمام کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنے کے ساتھ قصبہ میں داخلی اور خارجی راستوں پر خاردار تاروں سے نجی اور مسافر بردار گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ضلع ترقیارتی کمشنر کا دورہ

راجوری ضلع کے ترقیاتی کمشنر محمد نذیر شیخ اور ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے مارکیٹ کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے راجوری میں ایک روز روڈ کے دائیں بازو اور دوسرے روز بائیں بازو ادویات کی دوکانوں کو کھولنے کا حکمنامہ جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راجوری: کورونا وائرس کا قہر


یاد رہے کہ راجوری میں 15 روز سے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا، جس میں وارڈ نمبر 10 اور 13 کو ریڈ زون قرار دیا گیا تھا تاہم عوام کی مشکلات اور ادویات کی قلت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے آج یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

ہفتہ کو بھی راجوری ضلع میں کورونا وائرس کے 12 نئے مثبت کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details