اردو

urdu

ETV Bharat / state

JKAS officer Suspended قابل اعتراض الفاظ ادا کرنے پر جے کے اے ایس افسر معطل

ڈپٹی کمشنر راجوری نے قابل اعتراض الفاظ پر جے کے اے ایس افسر کو معطل کرکے اس حوالہ سے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرکے دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔ DC Rajouri Suspended JKAS officer

JKAS officer Suspended:ـ قابل اعتراض الفاظ پر جے کے اے ایس افسر معطل
JKAS officer Suspended:ـ قابل اعتراض الفاظ پر جے کے اے ایس افسر معطل

By

Published : Sep 7, 2022, 11:31 AM IST

راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں JKAS آفیسر عبد الرشید کولی، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ راجوری کے ایک ریستوران میں اشتعال انگیز الفاظ استعمال کرنے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کندل نے معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبد الرشید کولی اپنے ساتھیوں سمیت ایک ہوٹل میں کھاناکھا رہے تھے جس دوران انہوں نے ایک خاص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز اور قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے۔ JKAS officer suspended for objectionable remarks

رپورٹس کے مطابق جے کے اے ایس افسران کے ساتھیوں نے یہ معاملہ حکام کی نوٹس میں لایا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر راجوری کی جانب سے فوری طور ان کی معطلی کا حکم جاری کیا۔ اس حوالہ سے ADD راجوری پَون کمار پریہار کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرکے15دن میں رپورٹ پیش کرےگی۔DC Rajouri Suspended JKAS officer

ABOUT THE AUTHOR

...view details