اردو

urdu

ETV Bharat / state

Buddha Amarnath Yatra: بڈھا امرناتھ یاترا، ڈی سی راجوری نے انتظامات کا جائزہ لیا - ڈی سی راجوری نے بڈھا امرناتھ یاترا

ڈی سی راجوری نے بڈھا امرناتھ یاترا کے کامیاب انعقاد کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران سے تمام انتظامات پہلے سے ہی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ DC Rajouri Reviews Buddha Amarnath Yatra Arrangements

بڈھا امرناتھ یاترا، ڈی سی راجوری نے انتظامات کا لیا جائزہ
بڈھا امرناتھ یاترا، ڈی سی راجوری نے انتظامات کا لیا جائزہ

By

Published : Jul 23, 2022, 3:25 PM IST

راجوری: ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری، وکاس کنڈل نے بڈھا امرناتھ یاترا کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ DC Rajouri Reviews Buddha Amarnath Yatra Arrangementsایس ایس پی راجوری محمد اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے، اس کے علاوہ اے ڈی سی راجوری، سچن دیو سنگھ؛ اے سی آر، عمران رشید کٹاریہ، تحصیلدار راجوری، جاوید چودھری سمیت محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔

یاتریوں کے لیے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے ضلع و پولیس انتظامیہ سمیت متعلقہ افسران سے یاتریوں کے بہتر سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کو یقینی بنائے جانے کی تلقین کی۔ Buddha Amarnath Yatra Arrangements انہوں نے متعلقہ افسران سے بڈھا امرناتھ یاترا کے ہموار اور کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات پہلے سے ہی مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ دوران یاترا کسی بھی عقیدت مند کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ بڈھا امرناتھ یاترا ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے اور پیر پنچال سمیت صوبہ جموں کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عقیدت مند بڈھا امرناتھ یاترا میں شریک ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Budha Amarnath Yatra: منڈی میں بڈھا امرناتھ یاترہ کے حوالے سے میٹنگ

ABOUT THE AUTHOR

...view details