اردو

urdu

ETV Bharat / state

Macadamisation of Thanamandi Rajouri Road: سڑک کے میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی - ڈی سی راجوری نے سڑک کی میگڈمائزیشن کا افتتاح کیا

عوام کا کہنا ہے کہ ’’امید ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دیگر خستہ حال سڑکوں کی بھی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔‘‘

سڑک کی میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی
سڑک کی میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

By

Published : Jun 29, 2022, 4:18 PM IST

راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں تھنہ منڈی - راجوری سڑک کی کشادگی اور تعمیر و مرمت کی دیرنہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے ڈی سی راجوری نے سڑک کے میگڈمائزیشن کا افتتاح کیا۔ DC Rajouri Kick Starts Macadamisation of Rajouri Thanna Mandi road سڑک کے میگڈمائزیشن سے مقامی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈی سی راجوری نے بلیک ٹاپنگ سمیت دیگر تعمیراتی کاموں میں حکام سمیت تعمیراتی کمپنیوں کو تعاون دینے کی اپیل کی تاکہ کام کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جا سکے۔

سڑک کی میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

حکام کے مطابق سڑک کی کشادگی و میگڈمائزیشن سے مقامی باشندوں سمیت شاہراہ پر سفر کرنے والے ڈرائیور حضرات کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ ڈی سی راجوری نے تعمیراتی کمپنی کے حکام سے مقررہ وقت پر بلیک ٹاپنگ کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ افتتاحی تقریب میں مقامی باشندوں سمیت پی آر آئی ممبران نے بھی شرکت کی۔ Macadamisation of Thana mandi Rajouri Road

مقامی باشندوں نے بتایا کہ خستہ حال سڑک کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ وہیں گاڑیوں کو بھی خستہ حال سڑکوں سے کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑتا تھا۔ انہوں نے میگڈمائزیشن پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’امید ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دیگر خستہ حال سڑکوں کی بھی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details