راجوری:سرحدی ضلع راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں منعقدہ ہفتہ واری بلاک دیوس میں ڈی سی راجوری وکاس کندل DC Rajouri Attends Block Diwas in Rajouri نے شرکت کر کے عوام کو درپیش مسائل سنے۔
بلاک دیوس میں دور دراز علاقوں سے آئے وفود کے علاوہ پنچایتی راج نمائندوں سمیت مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی Block Diwas in Rajouri۔ بلاک دیوس میں لوگوں خاص کر پی آر آئی ممبران نے حکام کو اپنے اپنے علاقہ جات کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
لوگوں نے بجلی، پانی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے علاوہ آواس پلس (اسکیم) پر عمل درآمد، جنگلات کا تحفظ، اسکولوں کا باقاعدہ معائنہ، تجاوزات کے خلاف کارروائی، سرکاری اداروں میں عملہ کی تعیناتی، منشیات کی روک تھام، اسکولوں میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر، منتخب مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کا مطالبہ کیا۔
بلاک دیوس میں شریک مختلف محکموں کے افسران نے بھی عوام کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا کرکے ان سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، پون کمار نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پنچایت راج اداروں کے کردار اور ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں۔
اس موقع پر عوام کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل اور مطالبات کو سننے کے بعد، ڈی سی نے کہا: ’’لوگوں کے حقیقی مطالبات کو مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ عوام کی ترقی اور امنگوں پر پورا اترنے کے مشن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
خود روزگار پیدا کرنے کی مختلف اسکیموں کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی سی راجوری نے ضلع کے بے روزگار اور پڑھے لکھے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں کے تحت اپنا روذگارکمائیں۔