اردو

urdu

ETV Bharat / state

Graveyard Damage in Mandi: زیر تعمیر سڑک کی زد آنے سے قبرستان کو شدید نقصان، انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل - جموں و کشمیر کے تھانہ منڈی

جموں و کشمیر کے تھانہ منڈی میں واقع ڈوئی محلہ میں بارش کی وجہ سے قبرستان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ مسلسل پسیاں گرنے کی وجہ سے کچھ قبروں کی باقیات بھی سامنے آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بارش سے ہوئے نقصان کا معقول معاوضہ دیا جائے۔ Graveyard Damage in Mandi

منڈی میں زیر تعمیر سڑک کی زد میں قبرستان تباہی کے دہانے پر، انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل
منڈی میں زیر تعمیر سڑک کی زد میں قبرستان تباہی کے دہانے پر، انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

By

Published : Jul 31, 2022, 4:00 PM IST

سب ڈویژن تھانہ منڈی کی پنچایت الال کے ڈوئی محلہ میں کیپیکس CAPEX اسکیم کہ تحت بنائی گئی سڑک میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ڈوئی محلہ کے قبرستان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ سرپنچ اور محکمہ دیہی ترقی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر قبروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ مسلسل پسیاں گرنے کی وجہ سے کچھ قبروں کے باقیات بھی سامنے آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ عوام کا کہنا تھا کہ پنچایت الال کے ڈوئی محلہ میں یہ ایک قدیم قبرستان ہے جو پہلے ہی بدحالی کا شکار تھا، لیکن اب سڑک کی کٹائی میں آکر مزید تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ Graveyard Damage in Mandi

منڈی میں زیر تعمیر سڑک کی زد میں قبرستان تباہی کے دہانے پر، انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر کچھ لوگ ہمارے آبا و اجداد کی قبروں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن وہ کسی بھی صورت میں ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل سے اپیل کی کہ وہ اس طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ قبروں کا مزید نقصان ہونے سے بچایا جا سکے۔ مقامی نے کہا کہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصان کا معقول معاوضہ دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details