عالمی صحت دن کے موقع پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کنڈی میں عالمی یوم صحت منایا گیا۔اس تقریب کا انعقاد ڈائرکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان Dr. Saleem-ur-Rehman اور سی ایم او راجوری ڈاکٹر شمیم بھٹی CMO Rajouri Dr Shameem Bhatti کی ہدایت پر کیا گیا۔CHC Kotranka Rajouri Celebrated World Health Day
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی ایم او کنڈی ڈاکٹر اقبال ملکBMO Dr Iqbal Malik نے کہا کہ محکمہ صحت کی توجہ مریضوں کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی رسائی کو غریب طبقے کے لیے یقینی بنایا گیا۔
صحت اسکیم کے تحت گھر گھر رجسٹریشن مہم شروع کی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام اہل مستحقین کو ان کا گولڈن کارڈ مل جائے، اس کے علاوہ ٹی بی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر گھر دستک پروگرام بھی جاری ہے۔
CHC Kotranka Rajouri Celebrated World Health Day: راجوری ڈبلیو ایچ او کا یوم تاسیس منایا گیا - بی ایم او کنڈی ڈاکٹر اقبال ملک
عالمی صحت دن کے موقع پر راجوری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔CHC Kotranka Rajouri Celebrated World Health Day
chc-kotranka-rajouri-celebrated-world health day
یہ بھی پڑھیں:ڈبلیو ایچ او نے کووڈ 19 کے لئے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی
کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کنڈی محمد ایوب لون نے کہا کہ شبعہ صحت سے وابستہ ملازموں نے کورونا وائرس کی مہاماری کے دوران ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ میں زبردست کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے عالمی صحت دن کے موقع پر ہم ایک صحت مند اور پیداوار زندگی فراہم کرنے کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔