اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chairman Waqf Board visits Shahdara Sharif ڈاکٹردرخشاں اندرابی نے درگاہ حضرت بابا غلام شاہ بادشاہؒ پر حاضری دی - Drakshan Andrabi paid vist to BGSB shrine

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی خطہ پیر پنچال کی مشہور درگاہ حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دینے پہنچی جہاں انہوں نے متعدد ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

RJR Chairperson waqaf board Drakshan Andrabi paid vist to BGSB shrine Rajouri
ڈاکٹردرخشاں اندرابی حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ کی درگاہ میں حاضری دینے پہنچی

By

Published : Mar 9, 2023, 5:41 PM IST

ویڈیو

راجوری:جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی خطہ پیر پنچال کی مشہور درگاہ حضرت بابا غلام شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی اور ملک و خصوصا جمو و کشمیر میں امن امان کے لیے دعائیں کیں۔ زیارت کے بعد وقف بورڈ کی چیئرپرسن لنگر کے کھانے اور زائرین کی سہولیات کا جائزہ لینے پہنچی اور پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ وہیں دربار کےملازمین کے ساتھ خصوصی بات چیت کی اور انہیں تلقین کی کہ زیارت پر آنےوالے تمام عقیدت مندوں کو سہولیات فراہم کیا جائے۔

انہوں نے تعلقین کی زائرین کو تمام قسم کی سہولیات ملنی چاہیے، کسی کوب ھی اس کی پریشانی نہیں ہو اس کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے لنگر کے کھانے پینے اور زایرین کے رہنے کے انتظامات کا بھی جایزہ لیا۔ اس کے بعد چیرپرسن وقف بورڑ نے آفیسران کی موجودگی میں کئی تعمیری پروجیکٹس کاسنگ بنایدرکھا اور دیگر کاموں کا افتتاح بھی کیں، جن میں پولیس کےحفاظتی دستے کے لیے ہال کا افتتاح شامل ہے۔ یہ ہال درگاہ پر موجود پولیس اہلکار کے لیے بنائے گئے ہیں۔

جامع مسجد کی تعیمر کام بھی سنگ بنیادرکھا جو جامع مسجد پہلے سے ہے اس کو نہیں چھیڑا جائے گا، بلکہ اسی کے صحن میں ایک نئی مسجد کی تعمیر کی جائے گی، جس سے یہاں نماز ادا کرنے والوں کو کھلے آسمان کے نیچے نماز ادا نہ کرنا پڑے۔ وہیں ایک طعام گاہ کابھی سنگ بنیادرکھا۔ دن بدن درگاہ پر لوگوں کی آمدمیں آضافہ اور جگہ کی کمی کی وجہ سے لوگوں زایرین کوپریشانی ہوتی تھی جس کی تعمیر کے بعد بیک وقت 200 آدمی بیٹھ کر کھانہ کھاسکیں گے۔ اس موقع پر چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے گیسٹ ہاؤس کابھی سنگ بنیاد رکھا، تاکہ اس کی تعمیر کےبعد آنےوالے لوگوں کو رہائش کی کوئی دقت نہ ہوگی۔

اس موقع پر ڈاکٹر درخشان نےمیڈیاسے بات کرتےہوئے کہاکہ آج کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پروجیکٹس کا افتتاح کیا گیا ہے، جس سے یہاں کےلوگوں کے ساتھ ساتھ آنے والے زایرین کو بھی فائدہ ہوگا۔ وہیں لوگوں نے زائرین کے لیے ڈاکٹر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ یہاں پر محکمہ صحت کے متعلق کوئی بھی سہولیت نہ ہونے کی وجہ سے عقیدت مندوں کو دشواریوں کا سامنا ہے۔ اس کو بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہدرہ شریف درگاہ کے انتظامیہ کو رمضان المبارک میں آنے والےلوگوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے رمضان میں سحری وافطاری کے پروگرام کا انعقاد کرنے کی بات کی۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details