راجوری (جموں و کشمیر):سرحدی ضلع راجوری کےکورٹ کمپلیکس کے مال خانے میں نقب زنی کی واردات واردات میں لٹیروں نے مبینہ طور چرس، ہیروئن، نشیلی ادویات سمیت نقدی، جس میں جعلی کرنسی بھی شامل ہے، اڑا لی۔ ذرائع کے مطابق دوران شب نقب زنوں نے ضلع کورٹ راجوری کے مال خانے کی دیوار کو بڑی ہوشیاری کے ساتھ توڑکر چوری کی یہ واردات انجام دی۔
نقب زنی کا یا یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کورٹ کمپلکس کے مین گیٹ پر پولیس موجود تھی تاہم اس کے باوجود نقب زنوں نے پیچھے کے راستے دیوارکو توڑ کر اتنی بڑی واردات کو انجام دیا۔ واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچے اور واردات سے متعلق جانچ شروع کی۔ پولیس نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نقب زنوں نے پولیس کی جانب سے ضبط کی گئی مختلف اشیاء کو اڑا لیا ہے جس میں چار کلو ہیروئن، ڈیڑھ کلو چرس، ایک لاکھ روپے جعلی کرنسی، تریپن ہزار کی دیگر کرنسی، پانچھ سو کپسول شامل ہیں۔