اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajouri Block Diwas: تھانہ دیوس کے دوران کسانوں میں لینڈ پاس بُکس تقسیم

تھنہ منڈی راجوری میں منعقد کیے گئے بلاک دیوس کے دوران پی آر آئی نمائندوں، مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے ڈی سی کو اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل سے آگاہ کیا۔

تھانہ دیوس کے دوران کسانوں میں لینڈ پاس بُکس تقسیم
تھانہ دیوس کے دوران کسانوں میں لینڈ پاس بُکس تقسیم

By

Published : Oct 15, 2022, 2:27 PM IST

راجوری:سرحدی ضلع راجوری کےسب ڈویژن تھنہ منڈی میں بلاک دیوس کا اہتمام کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کندل کی سربراہی میں منعقد کیے گئے بلاک دیوس میں مختلف محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے۔ بلاک دیوس کے دوران کئی کسانوں کو اراضی کے لینڈ پاس بُکس بھی تقسیم کیے گئے۔ Block Diwas Observed at Thana mandi Rajouri

تھانہ دیوس کے دوران کسانوں میں لینڈ پاس بُکس تقسیم

بلاک دیوس کے دوران پی آر آئی نمائندوں، مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے ڈی سی کو اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مختلف عوامی وفود نے تھنہ منڈی علاقے میں عوام کو درپیش مسائل حکام کی نوٹس میں لائے جن میں بجلی کی کٹوتی، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور سڑکوں کی ابتر حالت سر فہرست تھی۔ جبکہ صحت و تعلیم کے حوالہ سے درپیش مسائل کے علاوہ پی ایم جی ایس وائی کے تحٹ رکی پڑی اجرتوں کو بھی واگزار کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ Block Diwas Rajouri

ڈی سی راجوری نے متعلقہ افسران سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاک دیوس کا مقصد ہی عوام کو درپیش مسائل کا آسانی سے نپٹارہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:Block Diwas in Budgam بڈگام میں بلاک دیوس کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details