اردو

urdu

ETV Bharat / state

One Non-Local Labourer Suspected Murder راجوری میں غیرمقامی مزددورکا مشتبہ قتل - Non Local Labour Dead In Rajouri

سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن نوشہرہ میں آج صبح 22 سالہ غیر ریاستی مزدور کی لاش پرآمد ہوئی ہے۔ مہلوک کی شناخت وشال کمار ولد بالستار مہاتو ساکن سیوان بہار کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی۔Non Local Labour Dead In Rajouri

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 18, 2022, 6:47 PM IST

راجوری:سرحدی ضلع راجوری کےسب ڈویزن نوشہرہ کے وارڑ نمبر 2 میں 22 سالہ غیر ریاستی مزدور کی لاش دیکھی گئی۔پولیس کے مطابق وشال کمار ولد بلستار ماتو ساکن سیون بہار کا رہنے والا تھا جس کا مبینہ طورپر قتل کیا گیا ہے۔

راجوری میں غیرریاستی مزددورکا مشتبہ قتل

مہلوک کے والد کے مطابق ان کا بیٹا دو روز قبل ہی بہار سے واپس آیا تھا اور گزشتہ روز کام سے واپس شام سات بجے گھر پہنچ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا بھر تھوڑی دیر بعد گھر سے باہر چلا گیا اور رات بھر گھر واپس نہیں آیا۔Non Local Labour Dead In Rajouri

متوفی کے والد نے کہا کہ صبح واڑد نمر 2 میں پولیس کو ایک لاش برآمد ہوئی اور جب ہم جائے وقوعہ پرپہنچے تو وہاں پر اپنے بیٹے کی لاش دیکھی ہے۔Dead Body Found In Rajouri

پولیس تھانہ نوشہرہ کی ایک ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کیے۔پولیس کے مطابق دیر رات اس شخص کا قتل کیا گیا اور قتل میں استعمال ہونے والے کچھ ہتھیار بھی جائے وقوعہ سے ضبط کیے گئے ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:Dead Body Found in Srinagar سرینگر میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details