راجوری:سرحدی ضلع راجوری میں قائم بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہندی اور فارسی کے ساتھ ساتھ رواں برس پہاڑی اور گوجری زبانوں میں پی جی کورسز کے لیے داخلے کا اعلان کیا۔ Rajouri University Starts PG Courses in Pahari, Gojri Languages اس سے قبل یونیورسٹی میں ان زبانوں میں پی جی کورسز دستیاب نہیں تھے۔ وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک خصوصی میٹنگ کے دوران متفقہ طور اس فیصلے کو منظوری دی۔ New PG Courses in Rajouri University
میڈیا کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے کہا کہ ملک کی کسی بھی یونیورسٹی میں BGSB University Rajouri Starts PG Courses in Pahari, Gojri Languages گوجری اور پہاڑی زبانوں میں پی جی کورسز کی سہولیات دستیاب نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندی اور فارسی زبان میں پی جی کے خواہشمند طلبہ کو راجوری سے باہر کی یونیورسٹیز کا رخ کرنا پڑتا تھا۔