اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری: بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد - خاندان کی صحیح تربیت

مقررین نے لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے لوگوں خاص طور پر سرپرستوں سے صنف نازک کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے اور انہیں علم کے نور سے منور کرنے پر زور دیا۔

راجوری: ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کی نسبت سے پروگرام کا انعقاد
راجوری: ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کی نسبت سے پروگرام کا انعقاد

By

Published : Oct 12, 2021, 4:42 PM IST

سرحدی ضلع راجوری کے بدہل علاقے میں جوڈیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) کورٹ کے زیر اہتمام ’’بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ‘‘ مہم کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

راجوری: ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد

پروگرام کے دوران مقامی اسکولوں سے تعلق رکھنے والی کئی طالبات نے حصہ لیا اور موجوع کی نسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کا اہمتام بائز سیکنڈری سکول بدھل میں کیا گیا تھا جس میں پرنسپل سمیت اسکول کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:راجوری: ’بجلی ٹاور کی زد میں آئی زمین کا معاوضہ فراہم کیا جائے‘

مقررین نے لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے لوگوں خاص کر والدین سے صنف نازک پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے اور انہیں علم کے نور سے منور کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’ایک خاتون کی صحیح پرورش اور اسے تعلیم کے نور سے منور کرنا گویا ایک خاندان کی صحیح تربیت کرنے کے مترادف ہے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details