منڈی:مرکزی سرکار کی جانب سے چلائی جارہی "پردھان منتری آواس یوجنا" اسکیم جس کے تحت غریب لوگوں کو آشیانے دیے جارہے ہیں۔ اگرچہ کئی غریب لوگوں کو سرکار کی جانب سے آشیانہ فراہم کیے گئے۔ تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو left out فہرست سے رہ چکے ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر سیکریٹری کی جانب سے ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لوگوں کو یقین دہانی کرائی گئی تھی جو لوگ رہ گئے ہیں ان کے لئے دوبارہ پردھان منتری آواس یوجنا کی ویب سائٹ کھولی جائے گی، جس کے بعد ان لوگوں کو بھی اس فہرست میں اندراج کیا جائے گا Beneficiaries deprived of Pradhan Mantri Awas Yojana۔
لیکن ابھی تک ایسا کوئی بھی لائحہ عمل تیار نہیں کیا گیا جس سے ان غریب لوگوں کو بھی آشیانہ فراہم کرایا جا سکا ہے۔ محمد شریف کے مطابق منڈی کے پاسمندہ علاقوں میں پردھان منتری آواس یوجنا Kashmiris Pradhan Mantri Awas Yojana کے تحت مکانات نہیں دیے گئے۔ انہوں نے سے سرکار سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ جو ویب سائٹ بند ہے اُس کو کھولا جائے تاکہ مستحق لوگوں کو مکانات فراہم ہوسکیں۔ ان کے علاوہ خلیل احمد نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا کی لیٹ آوٹ فہرست سے مستحق لوگ رہ چکے ہیں۔