راجوری:جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا، اسی کے تحت سب ڈویزن تھنہ منڈی کےگورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں بھی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ جس کا آج فائنل میچ موجزہ کرکٹ کلب عظمت آباد و بابا اسپورٹس کلب تھنہمنڈی کےبیچ کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں عظمت آباد کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ Rajouri Police Holds Cricket Tournament۔
اس دوران چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اور ڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر نے بھی شرکت کی۔ وہیں ایس ڈی پی او تھنہ منڈی امتیاز احمد ایس ایچ او تھنہ منڈی شوکت چودھری بی جے پی کے منڈل پردھان عبدالغنی، شال ومسلم ایجوکیشن ٹرسٹ تھنہ منڈی کے چیئرمین خورشید احمد بسمل کے علاوہ لوگوں نے شرکت کی۔