جموں و کشمیر:سرحدی ضلع راجوری کے ڈاک بنگلوو میں ’خواتین کو بااختیار بنانے‘ کے عنوان پر ون اسٹاپ سینٹر راجوری کے تعاون سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Awareness Programme on Women Rights in Rajouri اس پروگرام میں ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کی کنوینر سمیت ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل، ایس ایس پی راجوری محمد اسلم سمیت پولیس و سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کی کنوینر ثمرین خان نے کہا کہ 'اس طرح کے پروگرام میں صنف نازک کو با اختیار بنانے، انہیں مختلف حقوق و اسکیموں سے با خبر بنانے کے علاوہ معاشرے میں ان کی بہتر پرورش اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔‘‘ Awareness Programme in Rajouri انہوں نے کہا کہ ’ون اسٹاپ سینٹر راجوری‘ میں خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے کام انجام دیئے جا رہے ہیں ’لیکن ہم سب کا فرض ہے کہ معاشرے کی فلاح و بہبود خصوصاً خواتین کو با اختیار بنانے اور انہیں تعلیم کے نور سے آراستہ کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں۔‘‘