ضلع راجوری کے تھانہ منڈی میں سرگرم ایک غیرسرکاری تنظیم راہ حق پیرپنجال نے تھانہ منڈی میں سڑک پر جموں و کشمیر پولیس و ٹریفک پولیس کے ہمراہ ایک بیداری مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران سب نے مل کر سڑک پر چلنے والی تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک قانون کی پاسداری کرنے کی گزارش کی۔
اس موقع پر تنظیم کے ایک رکن نے کہا کہ اکثر لوگ جب بھی گاڑیاں چلاتے ہیں تو وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے ہیں، اس لیے انہوں نے ہر گاڑی کو روک کر ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈرائیورز کو بتایا گیا کہ گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی ہے۔ اسی طرح موٹر سائیکل اسکوٹر و اسکوٹی چلاتے وقت ہیلمیٹ کا استعمال بھی ضروری ہے۔