اردو

urdu

ETV Bharat / state

Artificial Limbs Provided To Disabled Persons: راجوری میں معذور کو منصوعی اعضا فراہم کئے گئے - ھارتی فوج اور کیوانی کلب کی کوششوں کو سراہا

خصوص افراد کو ان کے جسمانی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کرنے کے مقصد کے ساتھ، نوشہرہ کے لام سیکٹر کے راشٹریہ رائفلز نے دہلی کی این جی او کیوانیز کلب کے ساتھ مل کر 26 مئی 2022 کو ایک مصنوعی اعضاء کی فٹمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا۔ Artificial limb fitment camp

راجوری میں مخصوص افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کیے گئے
راجوری میں مخصوص افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کیے گئے

By

Published : May 27, 2022, 11:58 AM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے لام سیکٹر میں بھارتی آرمی کی طرف سے مخصوص افراد کی مدد کیلے کیمپ معنقد کیا گیا جس میں چند خصوصی اشخاص کو جسمانی عضاء لگائے گئے۔ مخصوص افراد کو ان کے جسمانی چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کرنے کے مقصد کے ساتھ، نوشہرہ کے لام سیکٹر کے راشٹریہ رائفلز نے دہلی کی این جی او کیوانیز کلب کے ساتھ مل کر 26 مئی 2022 کو ایک مصنوعی اعضاء کی فٹمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا۔ Artificial limb fitment camp

کیمپ کے دوران 35 سے زیادہ مخصوص افراد کو مصنوعی اعضاء تقسیم کیے گئے۔ یہ افراد راجوری کے سرحدی ضلع نوشہرہ مینڈھر میں بدقسمتی سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، عسکریت پسند کارروائیوں، بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور دیگر وجوہات کی وجہ سے اپنے اعضاء سے محروم ہوچکے تھے۔ اس کیمپ میں استفادہ کنندگان، ان کے اہل خانہ اور فوج اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ان دلیر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور ان کے اہل خانہ میں جو خوشی آئی اس نے ہر کوشش کو کارآمد بنا دیا۔ Artificial limbs distributed

مخصوص افراد کے لیے بھارتی فوج کی طرف سے شروع کیے گئے اس عظیم اقدام نے انہیں خود انحصاری کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ گاؤں کے عمائدین اور شہری انتظامیہ نے مخصوص افراد کی مدد کے لیے بھارتی فوج اور کیوانی کلب کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : Health Camp for Specially Abled: بڈگام میں مخصوص افراد کے لیے طبی کیمپ

ABOUT THE AUTHOR

...view details