اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری اور پونچھ اضلاع میں اضافی بٹالین کی تعیناتی پر غوروغوض - ملیٹینٹ مخالف آپریشن

Deployment Of Forces in Rajouri باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں اضافی فوجی کمپنیوں کی تعیناتی کا ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا، تاہم اس حوالے سے سنجیدگی کے ساتھ غور وغوض ہو رہا ہے۔

Army to deploy more troops in Poonch Rajouri belt to  counter rising militancy
راجوری اور پونچھ اضلاع میں اضافی بٹالین کی تعیناتی پر غوروغوض

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 8:07 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں عسکریت پسند سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر اضافی فوجی بٹالین کو تعینات کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ اور راجوری اضلاع میں سرگرم عسکریت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیوں نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق پونچھ اور راجوری میں امسال عسکری سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر دونوں اضلاع میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی پر غور و غوض ہو رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز فوجی سربراہ منوج پانڈے نے پونچھ کا دورہ کیا اور وہاں پر سولہ کارپس کمانڈر ، شمال مشرقی کمان کے کمانڈر کے علاوہ دیگر سینئر آفیسران کے ساتھ پونچھ اور راجوری میں ملیٹینسی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کی خاطر نئی حکمت عملی ترتیب دینے پر گفت وشنید کی۔


ذرائع کے مطابق پونچھ او راجوری میں سرگرم عسکریت پسندوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اضلاع میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ فوجی سربراہ نے پونچھ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی بھی صدارت کی، جس دوران انہیں سرحدی اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں اضلاع میں ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی پر غور وغوض ہور ہا ہے۔

مزید پڑھیں:


باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں اضافی فوجی کمپنیوں کی تعیناتی کا ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا، تاہم اس حوالے سے سنجیدگی کے ساتھ غور وغوض ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی پونچھ کے دورے پر آرہے ہیں جس دوران انہیں بھی سرحدی اضلاع کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details