اردو

urdu

ETV Bharat / state

Army Shot at Mentally Unsound : ذہنی طور ناخیز شخص پر فائرنگ - آرمی نے چلائی گولی ذینی مریض پر

راجوری میں فوجی کیمپ کے قریب گھوم رہے مبینہ طور ذہنی طور معذور شخص پر فوج نے گولی چلائی جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ Army Shots Mentally Unsound Man in Rajouri

a
a

By

Published : May 9, 2023, 2:27 PM IST

راجوری (جموں و کشمیر) : صوبہ جموں میں سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک ذہنی طور ناخیز شخص کو فوج نے اُس وقت گولی مار کر زخمی کر دیا جب وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب گھوم رہا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’یہ شخص آج صبح نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب آرمی اسٹیبلشمنٹ کے ارد گرد گھوم رہا تھا۔ اور جیسے ہی فوجی اہلکاروں نے اس کی نقل و حرکت دیکھی، اسے چیلنج کیا گیا، اسے وارننگ بھی دی گئی لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی، جس کے بعد اسے فوج نے گولی مار دی۔‘‘

اہلکار نے کہا کہ اس کے فوراً بعد اسے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ اہلکار نے دعویٰ کیا کہ طبی مرکز میں موجود ڈاکٹروں کے مطابق مریض کی حالت مستحکم ہے۔ جسمانی طور ناخیز شخص کی شناخت انیل ولد بھگوان داس ساکن چریالہ کلال، نوشہرہ کے طور پر ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جموں و کشمیر میں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جہاں پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں نے مشکوک حالت میں گھوم رہے ذہنی طور ناخیز افراد پر ’’احتیاطاً‘‘ گولی چلائی جس سے بعض افراد کی موت بھی واقع ہو گئی۔ اس سے قبل اس طرح کے واقعات بڈگام، سرینگر، کپوارہ اور شوپیاں اضلاع میں بھی رونما ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آخری عشرہ میں سرینگر میں منعقدہ ہونے والے بین الاقوامی سطح کے جی 20سمٹ کے پیش نظر حفاظتی اہلکاروں، سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے حفاظت کے کڑے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ راجوری اور پونچھ میں ہوئے عسکری حملوں کے بعد سرحدی اضلاع میں بھی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Rajouri Encounter Update وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے راجوری آپریشن میں مصروف جوانوں کے ساتھ بات چیت کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details