سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے کیری سیکٹر میں ایل او سی پر بدھ کی صبح پاکستانی فوج نے بلا اشتعال بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہاں ڈیوٹی پر تعینات ایک جونیئر کمیشنر افسر (جے سی او) شدید زخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی جے سی او بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
قبل ازیں راجوری کے ہی نوشہرہ سیکٹر میں 30 اگست کی صبح ایل او سی پر طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں ایک فوجی افسر ہلاک ہوا تھا۔