اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری میں سرحد پر گولہ باری، فوجی اہلکار ہلاک

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کے مابین گولہ باری میں بھارتی فوج کا ایک جوان ہلاک جبکہ دیگر ایک زخمی ہو گیا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Nov 21, 2020, 10:55 AM IST

Updated : Nov 21, 2020, 1:41 PM IST

تفصیلات کے مطابق ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ میں ایک جوان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

دفاعی ترجمان کرنل دیوندر آنند نے ای ٹی وی کو بتایا کہ پاکستانی فوج نے نوشہرہ سیکٹر میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان ہلاک ہوگیا۔ ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت پاٹل سنگرام شیواجی کے بطور ہوئی ہے۔

راجوری میں سرحد پر گولہ باری، فوجی اہلکار ہلاک

انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔

چند روز قبل جموں و کشمیر کے چار اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد ہلاک اور درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ ہلاکتوں کے علاوہ مقامی شہریوں کے کئی رہائشی ڈھانچے تباہ ہو گئے تھے۔

جموں و کشمیر میں دھماکے کی خطرناک سازش ناکام بنائی گئی: نریندر مودی


واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود بھی جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گذشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

Last Updated : Nov 21, 2020, 1:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details