اردو

urdu

Infiltration Bid in Rajouri: راجوری میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

By

Published : Apr 4, 2022, 7:21 PM IST

فوج نے راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے نوشہرا سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Infiltration Bid in Rajouri

army-foiled-infiltration-bid-in-rajouri-one-infiltrator-killed
راجوری میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

راجوری:فوج نے راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے نوشہرا سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا Infiltration Bid in Rajouri ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ 3 اور 4 اپریل کی درمیانی شب کو فوج کی ایک گشتی پارٹی نے نوشہرا سیکٹر میں نامعلوم افراد کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے عسکریت پسندوں کو فوجیوں نے روکا، جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک درانداز مارا گیا۔

مزید پڑھیں:

دفاعی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مہلوک درانداز کی لاش کو تحویل میں لے کر اُس کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ فوج کے مطابق علاقہ میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details