اردو

urdu

ETV Bharat / state

Army chief visits LoC in Rajouri آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے ہفتے کے روز راجوری میں ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔

army-chief-visits-loc-in-rajouri-reviews-army-preparations
آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 6:32 PM IST

راجوری: فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے ہفتے کے روز راجوری میں لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی سربراہ نے اگلی چوکیوں کا دورہ کیا او روہاں پر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے ہفتے کے روز راجوری میں ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔

سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران فوجی سربراہ نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی کوششوں کے نتیجے میں ہی لائن آف کنٹرول پر اس وقت امن و امان قائم ہے۔

فوجی سربراہ نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل آرمی چیف کو فوج کے سینیئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے فوج کے سینیئر آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔

مزید پڑھیں:Northern Command Chief Visits LOC فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار، لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوجی سربراہ منوج پانڈے نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے کے لئے فوج کے نظم و ضبط کی داد دی۔معلوم ہوا ہے کہ آرمی چیف نے راجوری میں ایل او سی کے نزدیک اگلی چوکیوں کا دورہ کرنے کے موقع پر وہاں پر تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحدوں پر مزید چوکسی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details