جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں آج صبح سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم شروع کی گئی تھی، اس دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے۔
فورسز کی جانب سے آج صبح راجوری کے دداسن بالا علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی گئی تھی۔
زرائع کے مطابق پولیس اور آرمی کو مشترکہ طور پر تحصیل تھنہ منڈی کے دداسن بالا علاقے کے بارے میں کچھ خبر ملی تھی، جس کے بعد فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے دداسن بالا اور آس پاس کے علاقوں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔