اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجوری میں ایک مندر کے نزدیک دھماکہ جیسی آواز سنی گئی - An explosion was heard near a temple in Rajouri

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں گذشتہ شب دیر گئے ایک مندر کے نزدیک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کی تحقیقات کے لئے پولیس اور فوج کی ایک ٹیم جٹ گئی ہے۔

An explosion was heard near a temple in Rajouri
راجوری میں ایک مندر کے نزدیک دھماکہ جیسی آواز سنی گئی

By

Published : Jan 29, 2021, 2:32 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع راجوری میں واقع کلکا ماتا مندر کے نزدیک گذشتہ شب دیر گئے ایک زور دار دھماکے جیسی آواز سنی گئی تاہم اس واقعے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم واقعہ رونما ہونے کے فوراً بعد جائے موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم اعلیٰ حکام کی ایک ٹیم جس میں ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرس، متعلقہ ایس ایچ اور فوج کے 48 آر آر اور 156 ٹی اے کی ایک ٹیم شامل ہے، نے جمعہ کی صبح جائے واردات کا دورہ کیا اور تحقیقات شروع کی۔

دریں اثنا ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی نے کہا کہ اس دھماکے کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے، تاہم دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details