راجوری: وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں صوبے کے راجوری ضلع میں عوام سے خطاب کیا۔ وہیں امت شاہ کے دورہ سے مقامی لوگ کافی پر امید ہیں اور ایسا مانا جارہا ہے کہ وزیر داخلہ خاصکر پہاڑی طبقہ کو ریزرویشن دینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ راجوری میں بی جے پی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ اس سے قبل امت شاہ نے راجوری پونچھ کے لوگوں کے لیے بڑی اچھی باتیں کہی تھی انہوں نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کا پہاڑی وزیر اعلی بھی بن سکتا ہے، جس سے بی جے پی اور امت شاہ کا پیار پہاڑیوں میں کافی زیادہ دیکھا جارہا ہے۔ Amit Shah Visit JK
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پندرہ اگست کو لال قلعہ سے بھی کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے رہنے والے پہاڑیوں کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔ راجوری پونچھ کے لوگوں کو امید ہیں کہ انہیں انصاف ملے گا اور ایس ٹی کا درجہ بھی ملے گا۔