مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کےڈھانگری علاقہ میں یکم جنوری 2023کوہونےوالے عسکریت پسندانہ حملے میں 7لوگوں کی موت واقع ہوی تھی،اور متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں کے دورہ پر ہیں، بتا یا جارہا ہے کہ امت شاہ راجوری دورہ کرکے حملہ میں مرنے والوں کے لواحقین سے ملاقات کرنے والے تھے،تاہم خراب موسم کی وجہ سے جموں سے راجوری کی طرف نہ آسکے ۔امت شاہ نے راجوری پہنچ کر لواحقین کےساتھ ملاقات کرنے والے تھے،اس کے علاوہ سیکورٹی کےحوالےسےبھی بات کرنے والے تھے، مگر خطہ پیرپنچال میں موسم کی خراب صورت حال کی وجہ سےراجوری دورہ نہ کرسکے ۔
وہیں بی جے پی کے متعدد رہنماکے راجوری کےڈھانگری علاقہ میںموجود تھے، جب کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،امیت شاہ نےڈھانگری حادثےمیں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کےساتھ ویڈیو کانفرس کےذریعہ بات چیت کی۔ جوکہ سات منٹ تک جاری رہی۔ امت شاہ نےاس واقعہ پر افسوس کرتےہوے لواحقین کےساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمین کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔