اردو

urdu

ETV Bharat / state

الحاج محمد شفیع کملاک چل بسے

محمد شفیع کملاک محکمہ تعلیم میں بطورِ ہیڈ ماسٹر کے باوقار عہدہ سے سبکدوش ہوئے۔ محمد شفیع کملاک ایک عظیم المرتبت 'آسودہ خصائل' محاسن پیکر اخلاق ہستی، عظیم علمی شخصیت، انتہائی غریب پرور، نرم دل اور انسان دوست شخصیت کے حامل تھے۔

اسدف
ادسف

By

Published : Aug 30, 2021, 8:04 AM IST

جموں و کشمیر کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے علاقے عظمت آباد کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد شفیع کملاک انتقال کر گیے۔ ان کی عمر تقریباً 80 سال سے زائد بتائی جاتی ہے۔

مرحوم گزشتہ چند روز سے علیل تھے لیکن اتوار کے روز دل کا دورہ پڑنے سے ان کی اچانک موت ہو گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کے روز شام پونے سات بجے ان کے آبائی گاؤں عظمت آباد میں ادا کی گئی۔ جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محمد شفیع کملاک محکمہ تعلیم میں بطورِ استاد مقرہ ہوئے اور ہیڈ ماسٹر کے باوقار عہدہ سے سبکدوش ہوئے۔ محمد شفیع کملاک ایک عظیم المرتبت 'آسودہ خصائل' محاسن پیکر اخلاق ہستی، عظیم علمی شخصیت، انتہائی غریب پرور، نرم دل اور انسان دوست شخصیت کے حامل تھے۔

سرکاری ملازمت کے بعد بھی عوام کی خدمت میں جُٹے رہے چنانچہ عظمت آباد پنچایت کے چئیرمین بھی منتخب ہو کر عوامی خدمت میں مصروفِ عمل رہے۔

اس کے علاوہ جامع مسجد عظمت آباد کی تعمیری کمیٹی کے سربراہ بھی رہے۔

اپنے دورِ ملازمت میں کملاک صاحب نے بخوبی اپنے فرائض سرانجام دئے۔ مرحوم ایک عظیم لیڈر، نہایت شریف النفس، بااخلاق، صوم و صلوۃ کے پابند، سنجیدہ اور باوقار طبیعت کے مالک تھے اور ہمیشہ عوامی خدمات کے لیے دستیاب رہے۔ ان کی عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکہ لینے والے طلبا کے لیے اعلٰی تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم

علاقہ بھر سے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے مرحوم کے اچانک انتقال کو پورے علاقے کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ اس موقع پر تھنہ منڈی کی کئی دینی سیاسی اور سماجی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے جن میں چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر، مسلم ایجوکیشنل کے سرپرست خورشید بسمل، سابق وزیر صحت شبیر احمد خان، سابق جج مظفر اقبال خان، پرنسپل ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری اسکول تھنہ منڈی محمد صدیق گنائی، راہ حق کے وسیم خان، این سی لیڈر مشتاق شال، بشیر احمد وانی و شمیم مغل، نذیر احمد گنائی، عبدالغنی شال، کونسلر الحاج محمد اقبال رینہ، صدر بیوپار منڈل حاجی غلام محی الدین عارف اور نائب صدر یونس خان کے علاوہ تھنہ منڈی کی تمام صحافی برادری نے بھی دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی حتمی بخشش و مغفرت اور جنت نشینی کے لیے دعا کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details