اردو

urdu

ETV Bharat / state

Poonch Rajouri Ban on Firecrackers :ـ راجوری، پونچھ میں پٹاخے پھوڑنے، خرید و فروخت پر پابندی

پونچھ کے بعد راجوری ضلع انتظامیہ نے بھی پٹاخے پھوڑنے، خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

راجوری، پونچھ میں پٹاخے پھوڑنے، خرید و فروخت پر پابندی
راجوری، پونچھ میں پٹاخے پھوڑنے، خرید و فروخت پر پابندی

By

Published : May 13, 2023, 2:04 PM IST

Updated : May 13, 2023, 2:23 PM IST

راجوری، پونچھ میں پٹاخے پھوڑنے، خرید و فروخت پر پابندی

پونچھ، راجوری (جموں و کشمیر) :سرحدی ضلع پونچھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، یاسین ایم چودھری، نے ضلع میں شادی بیاہ کی تقاریب کے دوران پٹاخوں کی نمائش، پٹاخے پھوڑنے، پٹاخوں کی فروخت اور ذخیرہ کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام ایس ایس پی کی درخواست کے بعد اور سیکورٹی صورتحال عسکریت پسندوں کی جانب سے جاری وارننگ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکمنامہ کے مطابق یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔ اس حوالہ سے ایس ایس پی، پونچھ، کا کہنا تھا کہ ’’اس وقت لوگ شادی بیاہ کے سیزن میں بڑی مقدار میں پٹاخے پھوڑتے ہیں۔ اس سے سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے درمیان الجھن پیدا ہوتی ہے کہ آیا عسکریت پسند حملہ ہوا ہے، سرحدی پر کوئی معاملہ ہے یا واقعی پٹاخے پھوڑے جا رہے ہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے عسکریت پسندوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کو روکنے، عسکریت پسندوں کے خلاف آنے والے دنوں میں سیکورٹی فورسز کو فوری کارروائی کرنے میں بھی رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ حکم نامے کے تحت پونچھ اور سرنکوٹ میونسپلٹیز کو یہ حکم عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کا استعمال کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ادھر، سرحدی ضلع راجوری میں بھی ضلع انتظامیہ نے پونچھ کا حوالہ دیتے ہوئے پٹاخوں کی خرید و فروخت، ذخیرہ اندوزی اور پٹاخے پھوڑنے پر اگلے احکامات تک پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:Firecrackers Blast In Odisha اڈیشہ میں آتش بازی کے دوران دھماکے میں 40 افراد زخمی

واضح رہے کہ بدھ کو محلہ پرانی، پونچھ میں مشکوک سرگرمیاں نظر آنے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔ اسی بیچ، شہر کے قریب منگناد گاؤں میں شادی کی تقریب میں پٹاخے پھوڑے جانے سے عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا حملہ کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ اس کی وجہ سے ایس او جی اہلکاروں اور افسران پلست ندی پار کرکے فوری طور منگناد گاؤں پہنچے۔ عوام کو مستقبل میں اس کنفیوژن سے دور رکھنے اور سیکورٹی فورسز کے کام کو خلل سے بچانے کے لیے ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Last Updated : May 13, 2023, 2:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details