جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سرحدی علاقہ کالاکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدالصمد نے کرکٹ کی دنیا میں اپنا لوہا منواتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی۔
کرکٹ کی دنیا میں کامیابی کی وجہ سے جہاں عبدالصمد میں ایک نیا جوش و ولولہ دکھائی دے رہا ہے وہیں ان کے والدین اپنے بیٹے پر ناز کر رہے ہیں۔ اور وہ اُمید ظاہر کر رہے ہیں کہ عبدالصمد کرکٹ کی دنیا میں مزید کارنامے انجام دیکر اور نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنے مستقبل کو تابناک بنائے گا۔
نوجوان کرکٹر عبد الصمد پہلی بار آئی پی ایل میں حصہ لے رہے ہیں۔ آج ان کی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ رائل چلینجرز بنگلور سے ابوظہبی میں ہو گا۔
عبد الصمد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے چوتھے کھلاڑی ہے جو آئی پی ایل کا حصہ ہوں گے۔ اس سے قبل پرویز رسول، منظور ڈار اور راسخ سلام آئی پی ایل میں حصہ لے چکے ہیں۔