راجوری : جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تحصیل تھنہ منڈی کی پنچایت پلانگڑھ میں عام آدمی پارٹی کی طرف سے ایک مٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں عام آدمی پارٹی راجوری کے سینئر لیڈر وجے سوری، ایڈوکیٹ شاہین اعجاذ بھٹی، رکسار حسین شاہ غلام مصطفی، شیخ ندیم ودیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ اس دوران بڑھی تعداد میں علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پارٹی میں شمولیت کی جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔
پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے لوگوں میں جزبہ دیکھا گیا، پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے کہا کہ دہلی وپنجاب حکومت کے کاموں کو دیکھتے ہوئے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں تاکہ اروند کیجری وال کی سربراہی میں جموں و کشمیر میں حکومت بن سکے اور جموں و کشمیر کی عوام کامستقبل روشن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امیدہے کہ عام آدمی پارٹی آنے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور لوگوں کو مصیبت کے جال سے نکالے گی۔