راجوری میڈیکل کالج میں زیر علاج 98 سالہ خاتون حاکم بی ساکنہ سوچل نے کووڈ 19 کو شکست دی۔ ضلع انتظامیہ نے حاکم بی پر گلباری کر اس وبا کو شکست دینے پر مبارک باد دی۔
تفصیلات کے مطابق حاکم بی، رواں ماہ گھر میں پھسل گئی تھیں جس کے بعد ان کا بازو اور پیر ٹوٹ گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد انہیں میڈیکل کالج راجوری لایا گیا جہاں ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ کر کے گھر روانہ کر دیا گیا۔ اس کے بعد ان کی رپورٹ کورونا مثبت آئی اور ان کو مخصوص وارڈ میں رکھا گیا۔
اس کے بعد خاتون نے آج اس وبا کو شکست دی۔ اب وہ صحتیاب ہیں۔ حاکم بی کو مخصوص وارڈ سے باہر آنے پر انتظامیہ کی جانب سے ان پر گلباری کی گئی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر محمد نذیر شیخ، ایڈیشنل ڈی سی شیر سنگھ، کووڈ نوڈل افسر ڈاکٹر جاوید و دیگر میڈیکل عملہ بھی موجود تھا۔