اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Rajouri راجوری سڑک حادثے میں چھ ہلاک

راجوری کے منجاکوٹ کے دہری میں پونچھ سے راجوری کی طرف آرہی بس کھائی میں گرگئی۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ 20 زخمی افراد شدید طورپر زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں انتظامیہ کی طرف سے راحت رسانی کام شروع کردیا گیا ہے۔ Road Accident in Rajouri

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 15, 2022, 12:21 PM IST

Updated : Sep 15, 2022, 4:55 PM IST

جموں و کشمیر: ضلع راجوری کے منجاکوٹ کے دہری میں پونچھ سے راجوری کی طرف آرہی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں اب تک 6 لوگوں کی موت ہوگئی اور کم از کم 20 زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کی خبر سنتے ہی منجاکوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں سیول انتظامیہ کی طرف سے راحت رسانی کام شروع کردیا ہے۔Road Accident in Rajouri

راجوری سڑک حادثے میں پانچ ہلاک

وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری سڑک حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تنماؤں کا اظہار کیا۔ منوج سنہا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'راجوری میں دلدوز سڑک حادثے میں انسانی جانیں ضائع ہونے پر گہرا صدمہ ہوا۔'

انہوں نے کہا، 'مصیبت کی اس گھڑی میں میری ہمدردی پسماندگان کے ساتھ ہیں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں اور ضلع انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

راجوری سڑک حادثے میں چھ ہلاک

اس حادثے پر جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'راجوری میں ہونے والے المناک سڑک حادثے کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ اس حادثے میں جان گنوانے والے کے اہل خانہ سے میری تعزیت ہے۔ افسوس ہے کہ اس طرح کے حادثات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Road Accident Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں اضافے کا ذمہ دار کون

Last Updated : Sep 15, 2022, 4:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details