صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں کورونا وائرس کے 51 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ضلع میں خوف و حراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
ضلع میں آج سب سے زیادہ 20 کیسز تحصیل راجوری سے سامنے آئے ہیں، اس کے بعد ریڈ زون دراج سے 16 کیسز سامنے آئے ہیں، متاثرین میں 14 افراد ایسے ہیں، جو بیرون ریاست سے راجوری آئے ہیں۔
تحصیل راجوری میں کووڈ-19 کے 20 نئے معاملات کی اگر بات کریں، یہ کیسز راجوری کے پرانے شہر، آئی آر پی، ڈی پی ایل، ناگیش برج، تھنہ منڈی، منجاکوٹ، مرادپر، پلما اور ککوڑہ سے سامنے آئے ہیں۔