راجوری: ضلع راجوری میں ایک شخص نے مبینہ طور پولیس لاک اپ میں خود کو پھانسی دیکر اپنی زندگی کا کام تمام کر دیا۔ یہ واقعہ ضلع کے پولیس اسٹیشن درہال میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت 43سالہ عبدالمجید ولد محمدمنیر ساکنہ پارگل، بڑی درہال کے طور پر ہوئی ہے۔ 43 year old man allegedly committed suicide in police Custodyعبدالمجید پولیس ریمانڈ پر اس وقت حراست میں تھا۔
ایس ایس پی راجوری، محمد اسلم، نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’واقعہ کی ضروری تفصیلات جمع کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ثبوت و شواہد جمع کرکے اسکی تفاصیل عنقریب ہی شیئر کی جائیں گے۔‘‘ پولیس نے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال راجوری منتقل کر دیا۔ Rajouri police custodial Death