جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں تھنہ منڈی کے مراد پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان مبینہ طور ہجومی تشدد کا شکار ہو گیا۔
لواحقین کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب اعجاز احمد ڈار نامی 20سالہ نوجوان ایک گاڑی میں بھینس اور کٹرا لیکر گھر کی طرف آر ہا تھا اور راستے میں مبینہ طور گئو رکشکوں نے اس پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔
اعجاز احمد کو فوری طور جموں کے میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا گیا تاہم اسکی راستے میں ہی موت واقع ہو گئی۔ اعجاز احمد کے ’ہجومی تشدد‘ کے دوران فوت ہونے کی خبر اسکے آبائی علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچا گیا۔