اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident In Rajouri راجوری سڑک حادثے میں 13 مسافر زخمی

سرحدی ضلع راجوری میں پیر کے روز ایک ٹیمپو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔ اس حادثہ میں 13 مسافر زخمی ہوئے ہے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 5, 2023, 4:00 PM IST

راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں پیر کے روز ٹیمپو گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13مسافر زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح دس بجے کے قریب راجوری ضلع میں ٹیمپو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس وجہ سے گاڑی میں سوار تیرہ مسافر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

زخمیوں کی شناخت راجندر کمار، مختیار احمد، اشوک شرما، زینب بی ، خادم حسین ، سبھاش چندر، آرتی شرما ، رفیقہ اختر ، سنجیو کمار ، شمیم احمد ، نسیم فرید اور بین امین ساکنان راجوری کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:Jal Shakti Employees Killed in Road Accident پانی کا ٹینکر حادثہ کا شکار، دو ملازمین ہلاک

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76 ہزار 942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں، ان حادثات میں 12 ہزار429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details